سی پی ایل،بیٹسمین کو نازیبا اشارہ کرنے پر سہیل تنویر پر تنقید

سی پی ایل،بیٹسمین کو نازیبا اشارہ کرنے پر سہیل تنویر پر تنقید

لاہور(سپورٹس ڈیسک) کریبیئن پریمیئر لیگ میں بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کرنے پر پاکستانی پیسر سہیل تنویر کو تنقید کا سامنا ہے۔بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کرنے پر کریبیئن پریمیئر لیگ میں پاکستانی پیسر سہیل تنویر کو تنقید کا سامنا ہے، گیانا واریئرز کی نمائندگی کرنے والے سہیل تنویر کو سینٹ کٹس کے بیٹسمین بین کٹنگ نے ایک گیند پر چھکا رسید کیا، دوسری ہی گیند پر پیسر نے انہیں آؤٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کیا۔ سہیل تنویر کی ٹیم 6 وکٹوں سے فاتح رہی تاہم سوشل میڈیا پر ان اس حرکت کو ناپسند کیا جا رہا ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی جانب سے سہیل تنویر پر جرمانہ اور پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی