باصلاحیت فواد عالم کا کیریئر تاریکی میں ڈوبنے لگا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)ایک عشرے کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے والے باصلاحیت بیٹسمین فواد عالم کا کیریئر تاریکی میں ڈوبنے لگا کیونکہ انہیں بھی کئی اہم کھلاڑیوں کی طرح سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے قابل غور نہیں سمجھا گیا۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 55 رنز فی اننگز کی اوسط سے دس ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں لیکن ان کو دو ہزار نو کے بعد ٹیسٹ،دو ہزار پندرہ کے بعد ون ڈے جبکہ دو ہزار دس کے بعد کوئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔بدقسمتی کی انتہا تو یہ ہے کہ فواد عالم کو قومی ٹیم میں چانس دینے سے گریزاں سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ انہیں 33 زیر معاہدہ قومی کھلاڑیوں میں شامل کرنے میں بھی ناکام ہو گئی۔
Back