قومی انٹر ریجن انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ میں 8میچوں کا فیصلہ ہو گیا

قومی انٹر ریجن انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ میں 8میچوں کا فیصلہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی انٹر ریجن انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ میں آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میں کھیلے گئے میچوں میں فیصل آباد نے راولپنڈی کو 26 رنز سے، فاٹا نے آزاد جموں و کشمیر کو 3 وکٹوں سے، کراچی وائیٹس نے ڈیرہ مراد جمالی کو 121 رنز سے شکست دی جبکہ اسلام آباد نے لاہور وائٹس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا، کراچی سنٹر میں کھیلے گئے میچز میں ملتان نے ایبٹ آباد کو 5 وکٹوں سے، کراچی بلیوز نے حیدر آباد کو 13 رنز، لاہور بلیوز نے بہاولپور کو 5 وکٹوں سے اور سیالکوٹ نے لاڑکانہ کو 39 رنز سے شکست دی، ٹورنامنٹ کے چھٹے مرحلے کا آغاز کل (ہفتہ) سے ہو گا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان شکیل خان کے مطابق گروپ اے کے میچوں میں ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد میں کوئٹہ کا مقابلہ اسلام آباد سے ہوگا، مرغزار گراؤنڈ، اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، کے آر ایل گراؤنڈ میں کراچی وائٹس اور راولپنڈی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، پنڈی سٹیڈیم میں فیصل آباد اور فاٹا کی ٹیموں کا آمناسامنا ہوگا، گروپ بی کے میچوں میں یو بی ایل گراؤنڈ کراچی میں ملتان اور حیدر آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں بہاولپور اور پشاور کی ٹیموں کا مقابلہ ہوگا، ٹی ایم سی گراؤنڈ میں سیالکوٹ اور ایبٹ آباد کی ٹیموں کا ٹکراؤ ہوگا جبکہ این بی پی گراؤنڈ میں لاڑکانہ اور کراچی بلیو کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان شکیل خان کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں فاٹا،، کراچی وائٹس، فیصل آباد، لاہور وائٹس ،آزاد جموں و کشمیر ،اسلام آباد، ڈیرہ مراد جمالی ، کوئٹہ اور راولپنڈی کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں کراچی بلیو ، سیالکوٹ ، لاہور بلیو، ملتان،،بہاولپور، حیدرآباد ،لاڑکانہ، پشاور اور ایبٹ آباد شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 26 اگست کو جبکہ فائنل میچ 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔