سرفراز احمد آئندہ جشن آزادی ورلڈ کپ کیساتھ منانے کیلئے پر عزم

سرفراز احمد آئندہ جشن آزادی ورلڈ کپ کیساتھ منانے کیلئے پر عزم

کراچی (آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے قوم کوجشن آزادی کی بھرپور مبارکباد دیتے ہوئے آئندہ یوم آزادی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ منانے کاعزم کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اگلا جشنِ آزادی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ منانے کے لیے پرعزم ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کی تقریب میں کپتان نے کہا کہ پوری قوم ان دنوں یومِ آزادی کی تیاری کررہی ہے۔ وہ اپنی اورپوری ٹیم کے جانب سے قوم کوجشنِ آزادی کی بھرپورمبارک باد پیش کرتے ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ گذشتہ یومِ آزادی ہم نے چیمپئنزٹرافی کیساتھ منایا تھا۔ اگلا جشنِ آزادی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ منانے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی اورٹیم انتظامیہ میگا ایونٹ کی بھرپورمنصوبہ بندی کررہی ہے۔کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔ جہاں ہم نے چیمپئنزٹرافی جیتی تھی۔ ٹورنامنٹ سے قبل انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز بھی میگا ایونٹ کے تیاری میں بھرپور مدد دے گی۔ امید ہے کہ ہم قوم کویومِ آزادی پرورلڈکپ ٹرافی کاتحفہ دینے میں کامیاب ہوں گے۔سرفرازاحمد نے کہاکہ بحریہ ٹاؤن میں بین الاقوامی معیارکااسٹیڈیم تعمیر ہونا انتہائی خوش آئند ہے۔ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پریہاں بین الاقوامی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی