راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ، یونان کے سٹیفانوس نے بڑا اپ سیٹ کر دیا

راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ، یونان کے سٹیفانوس نے بڑا اپ سیٹ کر دیا

یتھنز(آئی این پی ) راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں یونان کے سٹیفانوس نے بڑا اپ سیٹ کر دیا، ومبلڈن چیمپئن نوواک جوکووچ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔راجرز کپ کے رانڈ آف سِکسٹین میں سابق ورلڈ نمبرون نوواک جوکووچ اور یونان کے سٹیفانوس مد مقابل ہوئے، یونان کے غیرمعروف کھلاڑی نے جوکووچ کے خلاف شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا۔سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی نے کم بیک کرکے دوسرا سیٹ سات چھ سے اپنے نام کیا، تیسرے سیٹ میں دلچسپ کھیل کے بعد سٹیفانوس نے جوکووچ کو چھ تین سے آؤٹ کلاس کیا۔

کرکے ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی