خیبر پختونخواجشن آزادی کپ پشاور میں شرو ع ہوگیا

خیبر پختونخواجشن آزادی کپ پشاور میں شرو ع ہوگیا

پشاور(این این آئی)آل خیبر پختونخواجشن آزادی کپ اوپن ٹینس چمپئن شپ پشاور میں شرو ع ہوگیا،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر اکاؤنٹس محمد طارق تھے جنہوں نے شارٹ لگاکر باضابطہ چمپئن شپ کا افتتاح کیا،انکے ہمراہ بجٹ آفیسر سپورٹس ڈائریکٹریٹ شکیل خان ،صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد طاہر اور سیکرٹری عمرآیازخلیل سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات اور کھلاڑی بھی موجود تھے ۔صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس صدر کے ٹینس کورٹ پر کھیلے جانیوالے آل خیبر پختونخواجشن آزادی کپ اوپن ٹینس چمپئن شپ کے پہلے روز کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز کھیلے گئے جن میں جہانزیب نے مدمقابل کھلاڑی امدادخان اور احسان نے کاشف خان کو شکست دیکر مین اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا،شاہ حسین نے آمین اللہ کو،فیصل احسان نے زیدرحمن کوہرایا اور اسی طرح پانچویں میچ میں جہانزیب جونیئر نے محمد خان کو شکست دیکر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر آیاز خلیل نے بتایاکہ اس چمپئن شپ میں خیبر پختونخواسے تعلق رکھنے والے قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑیوں سمیت پشاور کے جونیئرزکیساتھ خواتین کھلاڑی بھی حصہ لیں گی ۔ٹورنامنٹ فائنل میچ 14اگست کو کھیلا جائیگا۔جسکے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس جنید خان اور سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ہونگے ۔آل خیبر پختونخواجشن آزادی کپ اوپن ٹینس چمپئن شپ پشاور میں شرو ع ہوگیا،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر اکاؤنٹس محمد طارق تھے۔

جنہوں نے شارٹ لگاکر باضابطہ چمپئن شپ کا افتتاح کیا

مزید : کھیل اور کھلاڑی