پولیس کی کارروائی، 2ملزموں سے ڈیڑھ کلو چرس اور 2کلو ہیروئن برآمد

پولیس کی کارروائی، 2ملزموں سے ڈیڑھ کلو چرس اور 2کلو ہیروئن برآمد

راولپنڈی (آئی این پی) پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان سے ڈیڑھ کلو چرس اور 2کلو ہیروئن برآمد کرلی، ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ جمعہ کو ترجمان پولیس کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے ڈیڑھ کلو چرس اور دو کلو ہیروئن برآمد کی گئی، ملزمان کے خلاف کاروائی تھانہ جاتلی اور تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے کی، تھانہ جاتلی پولیس نے منشیات فروش محمد نعیم آصف جبکہ کوٹلی سٹیاں پولیس نے منشیات فروش شاہد کو گرفتار کر کے دو کلو ہیروئن برآمد کی، ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

مزید : علاقائی