منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم حسین لوائی کی طبیعت تسلی بخش قرار

منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم حسین لوائی کی طبیعت تسلی بخش قرار

کراچی(آن لائن) منی لانڈرنگ کیس میں مرکزی ملزم حسین لوائی کے تین رکنی میڈیکل بورڈ نے ان کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز حسین لوائی کے تین رکنی میڈیکل بورڈ نے ان کا ای سی جی نارمل قرار دیتے ہوئے ان کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے اور رپورٹ میں بتایا ہے کہ حسین لوائی کے سینے اور بازو میں تکلیف ہوئی تھی جو کہ اب نارمل ہے اب حسین لوائی کو آج دوبارہ ہفتہ کے روز جیل میں منتقل کر دیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ حسین لوائی کو کوئی دل کا دورہ نہیں ہوا تھا ۔

منی لانڈرنگ کیس

مزید : علاقائی