سندھ منی لانڈرنگ سکینڈل، ایف آئی اے نے رقوم منتقلی کا ریکارڈ طلب کرلیا

سندھ منی لانڈرنگ سکینڈل، ایف آئی اے نے رقوم منتقلی کا ریکارڈ طلب کرلیا

کراچی(این این آئی)سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ریجنل آفیسرز سے جعلی اکاؤنٹس کا ریکارڈ مانگ لیا ۔سابق صدر آصف زرداری ان کی بہن فریال تالپور اور حسین لوائی کو رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ طلب کرلیا گیاہے۔ایف آئی اے نے سندھ زون کے افسران کو منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔افسران سے آصف زرداری فریال تالپور اور حسین لوائی کی رقوم منتقلی کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے ۔ جعلی اکاؤنٹس اور ٹرانسفر ہونے والی رقم کا مکمل ریکارڈ بھی ہیڈ کوارٹرز نے مانگ لیا ۔وزارت داخلہ کو گزشتہ تین ماہ میں منی لانڈرنگ سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

مزید : علاقائی