سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی 13اگست کو طلب‘سمری گورنر کو ارسال
کراچی (این این آئی) سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر13 اگست کوطلب کرلیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی فضل الرحمان نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی کو ارسال کی تھی جس میں اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی تھی جس کے بعد قائم مقام گورنر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر 13 اگست کوصبح 10بجے طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں نومنتخب ارکان سے حلف لیا جائے گا جس کے بعد اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔واضح رہے کہ صدرمملکت کی جانب سے سمری منظورکرنے کے بعد 13 اگست کو ہی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کا مرحلہ آئے گا۔
سندھ اسمبلی اجلاس