سابق صدرپرویز مشرف 75ویں سالگرہ آج منائیں گے
اسلام آباد/ عارف ولا(آن لائن ) سابق صدر پرویز مشرف 75ویں سالگرہ آج11اگست بروز ہفتہ کو منائیں گے اس سلسلہ میں آل پاکستان مسلم لیگ کے زیراہتمام تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور درازی عمر کی دعائیں بھی کی جائیں گی وہ 11اگست1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے سابق صدر مشرف پاکستان کے بارہویں صدرتھے وہ12 اکتوبر 1999سے لے کر20 نومبر2002 تک چیف ایگزیکٹو اور 18اگست2008 تک صدر پاکستان رہے ہیں
پرویز مشرف