رواں سال کا تیسرا اور آخری سورج گرہن آج ہوگا

رواں سال کا تیسرا اور آخری سورج گرہن آج ہوگا

اسلام آباد (آئی این پی ) رواں سال 2018 کا تیسرا اور آخری سورج گرہن(آج) ہفتہ کو ہوگا ،سورج گرہن شمالی و مشرقی یورپ اور شمالی و مغربی ایشیا کے ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا تیسرا اور آخری سورج گرہن(آج) ہفتہ کو ہوگا ، جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 2 منٹ پر ہوگا جس کا اختتام 4 بجکر 31 منٹ پر ہوگا،گذشتہ دونوں جزوی سورج گرہن کی طرح تیسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا،۔یہ سورج گرہن شمالی و مشرقی یورپ اور شمالی و مغربی ایشیا کے ممالک میں دیکھا جا سکے گا، جن میں تسمانیہ، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، انٹارکٹیکا، بحر اوقیانوس اور بحرہند شامل ہیں۔واضح رہے کہ رواں برس کا پہلا جزوی سورج گرہن 16 فروری جبکہ دوسرا 13 جولائی کو دیکھا گیا تھا۔سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔

سورج گرہن

مزید : علاقائی