شمالی کوریا میں خوراک کی شدید کمیانی کا خطرہ منڈلانے لگا ، ریڈ کراس

شمالی کوریا میں خوراک کی شدید کمیانی کا خطرہ منڈلانے لگا ، ریڈ کراس

پیانگیانگ(آئی این پی) امدادی نیٹ ورک ریڈ کراس نے عالمی برادری کی توجہ شمالی کوریا کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو اشیائے خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے امدادی نیٹ ورک ریڈ کراس نے عالمی برادری کی توجہ شمالی کوریا میں خواراک کی ممکنہ شدید کمی کی جانب مبذول کرائی ہے۔ اس ادارے کے مطابق رواں برس شدید گرمی کی لہر نے شمالی کوریائی کھیتوں کو تقریبا بھسم کر کے رکھ دیا ہے۔ شدید گرمی سے مکئی اور چاول سمیت کئی دوسری فصلیں پک ہی نہیں سکی ہیں۔ ریڈکراس کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی پابندیوں کی زد میں آئے ہوئے اس ملک کو اشیائے خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہو سکتا ہے اور اس کے عوام پہلے ہی دبا کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ بچوں کو کم خوارکی کا سامنا ہے۔

مزید : علاقائی