احمدی نژاد نے ایرانی صدر کے استعفے کا مطالبہ کر دیا

احمدی نژاد نے ایرانی صدر کے استعفے کا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(آئی این پی)ایران کے سابق صدر احمدی نژاد نے موجودہ صدر حسن روحانی کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا، معاشی کھوکھلے پن نے حکومت پر عوام کا اعتماد ختم کر دیا ہے، روحانی کی پالیسیاں ایران کے لئے نقصان دہ ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق احمدی نژاد نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوام موجودہ صورت حال سے پریشان ہیں،ملکی معیشت دگر گوں ہے جس کی وجہ سے موجودہ حکومت پر عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے لہذا وہ مستعفی ہو جائیں۔ سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے صدر حسن روحانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔ احمدی نژاد نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوام موجودہ صورت حال سے پریشان ہیں،ملکی معیشت دگر گوں ہے جس کی وجہ سے موجودہ حکومت پر عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ سابق صدر نے صدر روحانی سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی مفاد میں مستعفی ہو جائیں کیونکہ ان کی پالیسیوں سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -