مال بردار بحری جہاز، چین امریکہ تجارتی جنگ کا شکار

مال بردار بحری جہاز، چین امریکہ تجارتی جنگ کا شکار

دالیان(آئی این پی/شِنہوا)چینی بندرگاہ دالیان پر سویابین سے لدا بحری جہاز چین امریکہ تجارتی جنگ کا شکار ہو گیا،تفصیلات کے مطابق 229میڑ کیرئیر پیک بیگاسس پر 70ہزار ٹن امریکی سویا بین لدا ہواتھا۔جس کی مالیت 2کروڑ ڈالر بتائی جاتی ہے ۔بلوم برگ وائر سروس کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی کشیدگی کے باعث جہاز سے سویا بین اتارا نہیں جا سکا۔جس پر جہاز ایک ماہ سے بحرالکاہل میں بے مقصد چکر لگا رہا ہے ۔جہاز 6جولائی کو چینی بندرگاہ دالیان میں لنگراندازہوا تھا۔ مگر تجارتی کشیدگی کے باعث سامان نہیں اتارا گیا۔

دو کالم

مزید : علاقائی