لیبیائی حکام میرے بیٹے کی رہائی پر ٹال مٹول کر رہے ہیں، قذافی کی اہلیہ کی اقوام متحدہ سے اپیل

لیبیائی حکام میرے بیٹے کی رہائی پر ٹال مٹول کر رہے ہیں، قذافی کی اہلیہ کی ...

تریپولی(آئی این پی)لیبیا کے مقتول لیڈرکرنل معمر قذافی کی بیوہ صفیہ فرکاش نے اقوام متحدہ کے جنیوا میں انسانی حقوق ہائی کمیشن کو شکایت کی ہے کہ لیبیائی حکام میرے بیٹے الساعدی القذافی کی رہائی کے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد پر ٹال مٹول کر رہے ہیں، الساعدی القذافی کی بریت کے بعد اسے ظالمانہ قید میں رکھنا بین الاقوامی قوانین کی رو سے سنگین جرم ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے مقتول لیڈرکرنل معمر قذافی کی بیوہ صفیہ فرکاش نے اقوام متحدہ کے جنیوا میں انسانی حقوق ہائی کمیشن کو شکایت کی ہے کہ لیبیا کے حکام نے اس کے بیٹے الساعدی القذافی کی رہائی کے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد سے انکار کردیا ہے۔قذافی خاندان کے وکیل خالد الزایدی نیبتایا کہ صفیہ فرکاش کی طرف سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو دی گئی درخواست میں لیبیا کی عین زارہ نامی جیل کے میں قید اپنے بیٹے الساعدی القذافی کی فوری رہائی کی اپیل کی ہے۔

مزید : علاقائی