بھارت، شدید بارشیں، لینڈ سلائڈنگ اورسیلاب سے 27افراد ہلاک

بھارت، شدید بارشیں، لینڈ سلائڈنگ اورسیلاب سے 27افراد ہلاک

کیرالہ(آئی این پی)بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا میں صوبائی حکام نے بتایا ہے کہ شدید بارش کے بعد آنے والے اچانک سیلابی ریلوں سے 27افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا میں صوبائی حکام نے بتایا ہے کہ شدید بارش کے بعد آنے والے اچانک سیلابی ریلوں نے ستائیس افراد کی جان لے لی ہے۔ اسی ریاست میں شدید بارش کے نیتجے میں گرنے والے مٹی کے تودوں کی زد میں آ کر کم از کم انیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں سے گیارہ افراد صرف ایک ضلع اِڈوکی میں مارے گئے۔ شمالی ریاست اترپردیش میں موسلا دھار بارشں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں سے اٹھاون افراد کی موت ہو چکی ہے۔ بھارت کے مختلف علاقوں میں میں مون سون کی بارش کے نتیجے میں رواں برس سات سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید : علاقائی