صہیونی عقوب خانوں میں ہمارے ساتھ حیوانوں سے بھی بد سلوک کیا گیا : سویڈ ن رضا کار

صہیونی عقوب خانوں میں ہمارے ساتھ حیوانوں سے بھی بد سلوک کیا گیا : سویڈ ن رضا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سٹاک ہوم (این این آئی) حال ہی میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی توڑنے کیلئے آنیوالے سویڈن کے امدادی قافلے کے کارکنوں نے اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد انکشاف کیا ہے کہ صہیونی عقوبت خانوں میں ان کے ساتھ حیوانوں سے بد ترسلوک کیا گیا۔محصورین غزہ کی مدد کرنے کی پاداش میں صہیونی زندانوں میں چند روز گزارنے والے سویڈش کارکن ’فیری ساربوشان‘ نے سٹاک ہوم ہوائی اڈے پر دو دیگر امدادی کارکنوں لین انڈرسن اور می روٹ لفلر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بحریہ کے جلاد انہیں وحشیانہ انداز میں گھیسٹ کر عقوبت خانوں میں لے گئے جہاں ان کے ساتھ غیرانسانی سلوک کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے ایک برطانوی ساتھی رچرڈ سوڈن کو ایک تنگ وتاریک اور تنگ کمرے میں رکھا گیا جہاں اسے اذیتیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے گئے امدادی کارکنوں کو دو مربع میٹر کی تنگ اور انتہائی گندی جگہ پر رکھا گیا جہاں درجہ حرارت 35 سے 40 درجے سینٹی گریڈ کے درمیان تھا اور ہوا کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ وہاں امدادی کارکنوں کے ساتھ حیوانوں سے بھی بدتر سلوک کیا گیا۔رچرڈ نے بتایا کہ وہ 12گھنٹے تک ایک تنگ تاریک سیل میں رہے جہاں سے اسے باہر نکالا گیا تو ان کی حالت ایک میت جیسی تھی۔ انہوں نے کہاکہ صہیونی جیلر دانستہ طور پر امدادی کارکنوں پر نفسیاتی دباؤ ڈال رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ سویڈن کے چھ ، برطانیہ کے دو اور فرانس اور جرمنی کا ایک ایک کارکن تھا۔

مزید :

علاقائی -