افغانستان، طالبان کا غذنی شہر پر حملہ ، 140افغان فوجی ہلاک
غزنی (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک طالبان افغانستان نے غزنی پر حملے میں اب تک 140افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے ، مارے جانیوالے تمام سکیورٹی اہلکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق غزنی میں سکیورٹی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث غزنی سے کابل جانے والی ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ غزنی کے رکن صوبائی اسمبلی حمیداللہ نوروزی کے مطابق طالبان کا حملہ اتنا شدید ہے کہ اگر سکیورٹی فورسز کیلئے مزید کمک نہ بھیجی گئی تو طالبان کسی بھی لمحے شہر پر قابض ہوسکتے ہیں۔ غزنی کے پولیس چیف فرید احمد مشال کا کہنا ہے کہ طالبان شہر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور شہر مکمل طور پر سکیورٹی فورسز کے زیر کنٹرول ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے باہر خوگیانی ، خواجہ عمری اور زنان خان کے علاقوں میں طالبان کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔اطلاعات کے مطابق طالبان نے غزنی شہر پر اچانک دھاوا بول دیا ۔شہر باہر جانے والے تمام راستوں پر طالبان کا قبضہ ہے اور حملہ آور شہر میں بھی داخل ہو چکے ہیں۔ شہر میں جگہ جگہ سڑکوں پر لاشیں پڑی ہوئی ہیں ،غزنی صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق جھڑپوں مین اب تک 38طالبان بھی ہلاک ہو چکے ہیں ۔