اسلام آباد ہائیکورٹ،طلحہٰ ہارون کی امریکی سپرد گی پر عدالتی حکم امتناع برقرار

اسلام آباد ہائیکورٹ،طلحہٰ ہارون کی امریکی سپرد گی پر عدالتی حکم امتناع ...

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہٰ ہارون کی امریکہ حوالگی روکنے کی درخواست کے معاملے پر طلحہٰ ہارون کو امریکہ کے سپرد کرنے پر عدالتی حکم امتناع برقرار رکھ دیا‘ عدالت نے انکوائری آفیسر سابق اے ڈی سی جی عبدالستار عیسانی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہٰ ہارون کی امریکہ حوالگی روکنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے طلحہٰ ہارون کو امریکہ کے سپرد کرنے پر عدالتی حکم امتناع برقرار رکھ دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے انکوائری آفیسر سابق اے ڈی سی جی عبدالستار عیسانی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ادریس اشرف عدالت میں پیش ہوئے۔ طلحہٰ ہارون کو2016 میں پاکستان میں گرفتار کیا گیا تھا امریکہ کا طلحہٰ ہارون پر داعش سے تعلقات اور دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ طلحہٰ ہارون کے خاندان کی طرف سے الزامات کو روک دیا گیا اور کیس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

طلحہٰ ہارون

مزید : علاقائی