مستونگ حملہ، خودکش بمبار کا والد،بھائی اور2ساتھی گرفتار،اسلحہ برآمد

مستونگ حملہ، خودکش بمبار کا والد،بھائی اور2ساتھی گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم دیپارٹمنٹ نے مستونگ میں ہونے والے حملے میں ملوث خودکش بمبار کے والد اور بھائی سمیت حفیظ نواز کے 2ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی پرویز چانڈیو کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انٹیلی جنس یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے بنارس میں کارروائی کی، مستونگ دھماکے کے خودکش بمبارحفیظ نواز کے والد محمد نواز اپنے بیٹے حق نواز کے ہمراہ افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جہاں ان کے دیگر اہلخانہ پہلے ہی منتقل ہو چکے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق خودکش بمبار کے والد اور بھائی کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق پولیس کے انٹیلی جنس یونٹ نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر منگھو پیر اور پرانی سبزی منڈی سے خودکش بمبار کے 2 ساتھی شیراز اور ولی احمد کو بھی پکڑ لیا، دونوں ملزموں نے افغانستان اور بلوچستان کے علاقے پنجگور سے تربیت حاصل کر رکھی ہے۔

مستونگ حملہ/گرفتاریاں

مزید : علاقائی