لاہورہائیکورٹ کی این اے91 میں دوبارہ گنتی کیلئے دو دن کی مہلت

لاہورہائیکورٹ کی این اے91 میں دوبارہ گنتی کیلئے دو دن کی مہلت

سرگودھا(بیورو رپورٹ) این اے91 چوہدری عامر سلطان چیمہ کی ہائیکورٹ میں دائررٹ پر لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے91 کی دوبارہ کی جانے والی گنتی میں مزید دو دن کا وقت دیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ دو دن کی گنتی کے اختتام پر جو بھی نتیجہ اخذ ہو اس کے مطابق حلقہ این اے91 کے کسی ایک امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے حلقہ این اے91کی گنتی آج دوبارہ شروع ہوگی لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پانچ اور چھ اگست کو34پولنگ اسٹیشن کی گنتی کی گئی جس میں چوہدری عامر سلطان چیمہ کو ٹوٹل112ووٹوں کی برتری حاصل تھی 29جولائی کو جاری کئے گئے رزلٹ کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کو87ووٹوں کی برتری تھی اس طرح87 ووٹ منہا کرکے عامر سلطان چیمہ کو مجموعی طور پر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی پر25ووٹوں کی برتری حاصل ہے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سیشن جج محمدعبدالجبار نے تفصیلی ریفرنس میں حلقہ این اے91 کے345 پولنگ اسٹیشنوں کی دوبارہ گنتی کیلئے پندرہ دن کا وقت مانگا تھا تاہم جسٹس مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم نے فریقین کوسماعت کرنے کے بعد مزید دو دن کا وقت دیا ہے۔

دو دن مہلت

مزید : علاقائی