پی آئی اے میں مفت ٹکٹوں کی لوٹ سیل

پی آئی اے میں مفت ٹکٹوں کی لوٹ سیل

لاہور ( مانیٹر نگ ڈیسک) اربوں روپے کیخسارے کاشکار پی آئی اے میں مفت ٹکٹوں کی لوٹ سیل جاری ہے۔ کراچی سے اسلام آباد کیلئے فنکاروں کو 100 ریٹرن ٹکٹ مفت تقسیم کیے جانے لگے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق سابق وفاقی وزیر مہتاب عباسی کی ہدایت پر پی ٹی وی ایوارڈ شو کی تقریب کیلئے مفت ٹکٹس جاری کیے گئے۔ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے پی ٹی وی کو کراچی سے اسلام ا?باد کے لیے 96 دو طرفہ (آنے جانے) کے ایف او سی ٹکٹ جاری کیے گئے، تین ماہ سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود مذکورہ ٹکٹوں کی مد میں لاکھوں روپے وصول نہ ہو سکے۔

پی آئی اے

مزید : علاقائی