شرپسند عناصر کی چلاس میں ڈپٹی کمشنرکی رہائشگاہ پرفائرنگ
دیامر(مانیٹرنگ ڈیسک)شرپسند عناصر نے چلاس میں ڈپٹی کمشنرکی رہائشگاہ پرفائرنگ کی ہے ،جس سے کو ئی جا نی نقصان نہیں ہوا ہے ،واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔جیو نیوز کے مطابق چلاس میں ڈپٹی کمشنر دلدا رملک کی رہائشگاہ پرنامعلوم شر پسند عناصر نے فائرنگ کی ہے فائرنگ کے بعد شرپسندبٹوگاہ نالے سے فرارہوئے ہیں،ڈپٹی کمشنر ہاوس پرسیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ،ڈپٹی کمشنردلدارملک کے مطابق فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔