پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق لڑکے ڈاکو نہیں تھے، سی پی اوفیصل آباد

پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق لڑکے ڈاکو نہیں تھے، سی پی اوفیصل آباد

فیصل آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) اشفاق خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں لڑکے ڈاکو نہیں تھے، دونوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کیبھی شواہد نہیں ملے۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے لڑکوں ارسلان اور عثمان کا کرمنل رکارڈ بھی نہیں ہے، دونوں بے گناہ تھے، سارا واقعہ ناکے پر پیش آیا۔اشفاق خان نے کہا کہ انکوائری ٹیم آج ابتدائی رپورٹ پیش کریگی جبکہ مکمل رپورٹ آنے میں کچھ دن لگیں گے۔سی پی او نے کہا کہ ملوث پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہیہیں، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

سی پی اوفیصل آباد

مزید : علاقائی