کراچی میں بھتہ خور پھر سرگرم، وصولی کیلئے واٹس ایپ کے استعمال کا انکشاف

کراچی میں بھتہ خور پھر سرگرم، وصولی کیلئے واٹس ایپ کے استعمال کا انکشاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں بھتہ خور دوبارہ سے سرگرم ہونے لگے اور اس بار ان کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا انکشاف ہواہے۔لیاری گینگ وار کے کارندوں نے بھتہ طلب کرنے کا نیا طریقہ نکال ڈھونڈ لیا ہے جس میں اولڈ سٹی ایریا کے ایک تاجر کو گینگ وار کے کارندوں نے واٹس ایپ کے ذریعے آڈیو پیغام بھیج کر بھتے کی رقم طلب کی اور بھتہ ادا نا کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی ہے۔بھتہ خوروں نے اس بار محتاط رہتے ہوئے غیر ملکی نمبر استعمال کیا ہے جب کہ واٹس ایپ پیغام میں کہا گیا ہیکہ ’پیار سے نہیں مانو گے تو گھر میں دری بچھادیں گے، تم چاہ رہے ہو کوئی نقصان ہو، تم چاہ رہے ایک آدھ کی دری بچھے تم لوگ کے یہاں‘۔

مزید : علاقائی