نیوزی لینڈ میں آئندہ سال شاپنگ بیگزکی تیاری واستعمال پر مکمل پابندی کا اعلان

نیوزی لینڈ میں آئندہ سال شاپنگ بیگزکی تیاری واستعمال پر مکمل پابندی کا ...

کینبرا(این این آئی)نیوزی لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے اگلے برس جولائی سے پلاسٹک کے ایک ہی بار استعمال ہونیوالے شاپنگ بیگز کی تیاری اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔ غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ملکی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا نیوز ی لینڈ میں لوگ لاکھوں کی تعداد میں ایسے شاپنگ بیگز استعمال کرتے ہیں جن کا دوبارہ استعمال ممکن نہیں ہوتا اور یہ ملکی ساحلی پٹیوں اور آبی گزرگاہوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیگز پر پابندی کے حوالے سے انہیں کئی سکول کے بچوں نے خط بھی لکھے ہیں۔ وزیر اعظم نے کئی بچوں کے ساتھ مل کر ایک ساحل پٹی سے ایسے بیگز پر مشتمل کوڑا جمع بھی کیا۔

پابندی

مزید : علاقائی