مضاربہ سکینڈل، احتساب عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مضاربہ سکینڈل، احتساب عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت نے مضاربہ سکینڈل کے تیسرے ریفرنس کا فیصلہ سنا تے ہوئے مجرم عبیداللہ کو سات سال قید اور 38 کروڑ جرمانے کی سزا سنا دی ۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج ملک ارشد نے مضاربہ سکینڈل کا فیصلہ سنایا جس کے مطابق ملزم عبیداللہ پر عوام سے دھوکہ دہی اور فراڈ کا جرم ثابت ہو گیاہے جس کے باعث انہیں سات سال قید اور 38 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پرمزید چھ سال قید کاٹنا ہو گی ۔واضح رہے کہ نیب نے عبیداللہ کو مضاربہ سکینڈل کیس میں گرفتار کیا تھا ۔

مضاربہ سکینڈل

مزید : علاقائی