پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی خالی نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری

پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی خالی نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد(آن لائن )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے ،خالی نشستوں پر پولنگ 14ستمبر کو ہوگی جبکہ 26ستمبر کو منتخب ممبران حلف آٹھائیں گے ۔الیکشن کمیشن آٖ ف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران 15اگست کو پبلک نوٹس جاری کریں گے، 16اور17اگست کو کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے،27سے 29اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی خالی نشستوں پر انتخاب کے لیے پولنگ 14ستمبر کو ہوگی نومنتخب ارکان 26ستمبر کو حلف اٹھائیں گے، پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی خالی نشستوں پر بلاواسطہ انتخاب ہوگا متعلقہ ضلع کونسل،میونسپل کمیٹیوں اور میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے ارکان ووٹ ڈالیں گے پولنگ صبح 9 سے 2بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔

مزید : علاقائی