سعودی عرب سفارتی تنا زعہ حل کرنے کیلئے کینیڈا کا جرمنی او ر سویڈن سے رابطہ

سعودی عرب سفارتی تنا زعہ حل کرنے کیلئے کینیڈا کا جرمنی او ر سویڈن سے رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹورنٹو (این این آئی)کینیڈین حکومت نے جرمنی اور سویڈن سمیت کئی ممالک سے سعودی عرب کے ساتھ اپنے تنازعے کے خاتمے کے لیے تعاون طلب کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے کئی یورپی ممالک کے اپنے ہم منصب وزراء سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے، غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں دارالحکومت اوٹاوا میں ایک حکومتی اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھتے ہوئے بتایا کہ ملکی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے کئی یورپی ممالک کے اپنے ہم منصب وزراء سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ فری لینڈ اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر کے ساتھ بھی انتہائی تفصیل کے ساتھ دو طرفہ معاملات پر گفتگو کر چکی ہیں۔

مزید :

علاقائی -