18اگست حکومت سازی کا مرحلہ مکمل ہو جائیگا، شاہ محمود قریشی

18اگست حکومت سازی کا مرحلہ مکمل ہو جائیگا، شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ چودھری محمد سرور کو گورنر پنجاب اور اسد قیصر کو قومی اسمبلی کا سپیکر کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
اعلان انہوں نے گزشتہ روز بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تحریک انصاف کے نعیم الحق اور فیصل جاوید ان کے ہمراہ تھے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا اسد قیصر کے پی کے اسمبلی میں 5سال اسپیکر رہے وہ پارلیمانی آداب اور روایات سے واقف ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کا خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن کے ساتھ بھی اچھا رویہ تھا۔ اور انہوں نے ایوان کو بہت اچھے طریقے سے چلایا۔ عمران خان نے اسد قیصر کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے اسپیکر کا فیصلہ کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ چودھری محمد سرور کو گورنر پنجاب کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ چودھری محمد سرور کسی تعارف کے محتاج نہیں وہ پنجاب میں بطور گورنر وفاق کی نمائندگی کرینگے۔ چودھری سرور پنجاب کی سیاست سے بخوبی واقف ہیں ۔ ان کے سیاسی تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف واضح اکثریت حاصل ہوچکی ہے۔ تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ پنجاب کی عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے۔ اور روایتی دو جماعتوں پی پی اور ن لیگ کو بری طرح مسترد کیا ہے۔ عمران خان کی خواہش ہے پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے جو عوام کی خدمت کرسکے ۔ انہوں نے کہا 13 اگست کو قومی اسمبلی کااجلاس بلایا گیا ہے۔ 13اگست کو عمران خان قومی اسمبلی ممبر کو مدعو کرینگے۔ قومی اسمبلی میں حمایت کرنے والی جماعتوں کا پھر سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا بی این پی مینگل ، بلوچستان عوامی پارٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ شیخ رشید ، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کے بھی مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کراچی کی ترقی اور بہتری کیلئے ایم کیو ایم سے ایم او یو سائن کیا ہے۔ پارٹی اتحادی ممبران کو عمران خان کی طرف سے دعوت دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی قیادت نے مختلف ریجنز کے ممبران سے رابطہ رکھنے کیلئے کچھ لو گوں کو ذمہ داریاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا فاٹا اور کے پی کے میں ممبران اسمبلی سے رابطے کیلئے پرویز خٹک کو ذمہ داری دی ہے۔ سندھ کے ممبران سے رابطہ رکھنے کیلئے ۔ عارف علوی کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ سینٹرل پنجاب کے ممبران سے شفقت محمود رابطہ رکھیں گے۔ مغربی پنجاب کے ممبران سے چودھری سرور رابطے میں رہیں گے۔ شمالی پنجاب کے ممبران سے عامر کیانی رابطے میں رہیں گے۔ جنوبی پنجاب کے ممبران سے میں رابطے میں رہوں گا۔ انہوں نے کہا 18 اگست تک انشاء اللہ حکومت سازی کا مرحلہ مکمل ہو جائیگا۔
شاہ محمود قریشی