جہانزیب خان کھچی کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا امکان

جہانزیب خان کھچی کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا امکان

میلسی(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے ضلع وہاڑی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کو پنجاب کی صوبائی کابینہ میں نمائندگی دینے کا فیصلہ کر لیا‘ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں پنجاب حکومت کی تشکیل کے دوران میلسی کے صوبائی حلقہ پی پی 236 سے تحریک انصاف کے ایم پی اے اور ممبر سنٹرل کمیٹی محمد جہانزیب خان کھچی کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں تمام امور جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی کے انچارج مخدوم شاہ محمود قریشی اور پارٹی کے مرکزی رہنماء جہانگیر خان ترین طے کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس سلسلے میں اپنی آمادگی ظاہر کرتے ہوئے مرکزی قیادت کو جہانزیب خان کھچی کا نام پیش کر دیا ہے تا ہم اصل صورتحال چند روز میں واضح ہو گی ۔

جہانزیب کھچی

مزید : ملتان صفحہ آخر