طلبہ، محنت لگن سے تعلیم مکمل، ملک و قوم کی خدمت کریں
ملتان(خصوصی رپورٹر)ضرورت مند طالب علموں کی درخواست کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کی صدارت(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
میں ہوا، ایک طرف انہوں نے سپانسرنگ ایجنسی کا شکریہ ادا کیا اور دوسری طرف طالب علموں کو تلقین کی کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ کرکے خود کو اس امداد کااہل ثابت کریں. اور کوشش کریں کہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی صف اول کی جامعات میں شامل ہوسکے. یونیورسٹی کے تقریبا 25 فی صد طلباو طالبات کو سکالرشپ فراہم کیا جارہا ہے .انہو ں نے کہاکہ یہ سکالر شپ یو ایس اے آئی ڈی ، پیف سکالرشپ ، ایچ ای سی نیڈ بیسڈ سکالرشپ اور برٹش کونسل جیسے اداروں کے تعاون سے یونیورسٹی کو سکالرشپ مل رہے ہیں یہ وظائف ہونہار اور ضرورت مند طلباء طالبات کی مالی معاونت کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے. انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ اس موقعہ کو غنیمت جانتے ہوئے محنت اور لگن سے اپنی تعلیم کو مکمل کرکے ملک و قوم کی خدمت کریں. انچارج سکالر شپ سیل پروفیسر ڈاکٹر بشیراحمد چوہدری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکالرشپ سیل چاراقسام کے سکالرشپ فراہم کررہا ہے. جامعہ کے طلباء طالبات سالانہ 105 ملین کی سکالرشپ سے مستفیذ ہورہے ہیں. ہونہار اور مستحق طلباو طالبات جو مالی حالات کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کرسکتے۔ دریں اثناء تیزی سے رونما ہوتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہورہاہے اس خطے میں تیزی سے پانی کے ذخائر کم ہورہے ہیں اور گرمی میں اضافہ ہورہا ہے. اس تشویش ناک صورت حال کا ادراک کرتے ہوئے درخت لگانا اور ان کو بحفاظت پروان چڑھانا ہر فرد کی ترجیح و ذمہ داری ہونی چاہیے.ان خیالات کا اظہار بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں ’’گولڈ مہر‘‘ کا پودا لگانے کے موقعہ پر کیا. انہوں نے کہا کہ درخت لگائیں نہ صرف اس سے تیزی سے گرم ہوتے ہوئے موسم پر قابو پایا جاسکے گا بلکہ ماحول سے فضائی آلودگی کا بھی خاتمہ ممکن ہوگا۔وائس چانسلر نے مزید کہاکہ یونیورسٹی کو سرسبز و شاداب بنانے میں آربوری کلچر کے سربراہ ڈاکٹر عامر نواز اور ان کی ٹیم کی کوششیں قابل تعریف ہیں. اس موقعہ پر محکمہ جنگلات کے کنزرویٹو فاریسٹ آفیسر ملتان رانا اشتیاق احمد نے کہا کہ درخت اگانا صدقہ جاریہ ہے اس ضمن میں محکمہ جنگلات اپنا کردار ادا کرتا رہے گا. انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کو مفت پودے فراہم کیے جائیں گے. انہوں نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. کیونکہ اس سے ان کا اور ان کے بچوں کا مستقبل محفوظ ہوگا.ہمیں قومی سطح پر شجرکاری مہم کو اپنانا ہوگا. انچارج آربوری کلچر ڈاکٹرعامر نواز نے بتایا کہ شجرکاری موسم میں یونیورسٹی میں تقریبا ایک ہزار سایہ دار درخت لگاچکے ہیں.اس موقعہ پر، پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری ، رجسٹرار ڈاکٹر عمر چوہدری ، آر او ڈاکٹر مقرب اکبر ، انچارج آربوری کلچر ڈاکٹر عامر نواز ، ڈاکٹر احسن قادر بھابھہ ، ڈاکٹر ریاض احمد ، ڈی ایف او لیاقت گلزار شیخ ، راشد محمود ، محمد رفیق ممتاز ، دو آبہ فاؤنڈیشن کے امجد محمود و دیگر افرادبھی موجود تھے۔
وائس چانسلر