بورے والا ڈاکووٗں کا خطرناک گینگ گرفتار، لاکھوں کی نقدی ، اسلحہ برآمد، تفتیش شروع

بورے والا ڈاکووٗں کا خطرناک گینگ گرفتار، لاکھوں کی نقدی ، اسلحہ برآمد، تفتیش ...

بورے والا (تحصیل رپورٹر) پولیس کی بھاری نفری نے گھیرا ڈال کر ایک ہی رات میں مسلح ڈکیتی کی چھ وارداتیں کر کے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیلانے والے ڈاکوؤں کے خطرناک گینگ کے پانچ ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا اور لاکھوں روپے کا مال مسروقہ ،نقدی ،موبائل فون اوراسلحہ بر آمد کر لیا (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

اور مقدمات درج کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر ،تھانہ صدر ،تھانہ سٹی اور تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں رات 9بجے کے بعد ایک سفید رنگ کی مہران کار میں سوار پانچ مسلح ڈاکوؤں نے سوا 9بجے شب ایک میڈیکل سٹور کے مالک محمد عمران کو چیچہ وطنی روڈ پر یعقوب آباد کے قریب اسلحہ تان کر روک لیا عمران کی جیب سے موبائل فون 2ہزار نقدی ان کے ساتھی محمد یسین سے دو موبائل فون جبکہ تیسرے ساتھی محسن رضا سے موبائل اور ایک ہزار نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے بعد ازاں انہی ملزموں نے سٹیڈیم کے عقب میں لالہ زار کالونی اپنے گھر جانے والے ڈلن بنگلہ کے میڈیکل سٹور مالک ذیشان قیصر جو کہ سٹور بند کر کے آیا تھا ملزموں نے ذیشان قیصر کی موٹر سائیکل کے آگے کار کھڑی کر کے اسلحہ تان لیا ذیشان قیصر کی جیب سے 2عدد موبائل نقدی 1400روپے شناختی کارڈ ،اے ٹی ایم کار ڈ چھین کر شہر کی جانب بھاگ نکلے ۔کار سوار ڈاکو ساڑھے دس بجے چنوں موڑ کی جانب چلے گئے اور چک 517ای بی کی حدود میں چک 146ای بی موٹر سائیکل سوار صدام حسین اور اس کے ساتھیوں محمد عامر جٹ اور آصف جٹ کو گن پوائنٹ پر روک کر صدام کی جیب سے 6ہزار عامر کی جیب سے 10ہزار نقدی موبائل فون جبکہ آصف جٹ کی جیب سے موبائل فون ا ور 20ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھوڑی ہی دیر بعد کار سوار ڈاکو چک 505ای بی روڈ پر پہنچ گئے اور ایک ڈالہ ڈرائیور ناصر محمود سکنہ ٹبہ مصطفی آباد کا ڈالہ روک کر اس سے 2عدد موبائل اور 13500روپے لوٹ کر اپنے اگلے ٹارگٹ کی جانب روانہ ہو گئے ملزمان نے محمد نگر مرضی پورہ ملک عمر فاروق سے 2عدد موبائل فون اور تین ہزار روپے کیش لوٹ لیا ایک ہی رات میں شہر کے چاروں جانب ہونے والی مسلح ڈکیتی کی چھ وارداتوں سے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے کیونکہ جب واردات کی اطلاع پر پولیس پہنچتی تو اگلے ہی لمحے دوسری واردات کی اطلاع موصول ہو جاتی 15کی اطلاع پر ڈی ایس پی بورے والا حافظ خضر زمان کی زیر قیادت بورے والا سرکل پولیس کے تمام تھانوں کی نفری نے ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کر دیا اور اطراف کی سڑکوں پر ناکہ بندی کروادی ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بالا خرچونگی نمبر 5پٹرول پمپ پر کھڑی کار کو پولیس ان خطرناک ڈاکوؤں کے گروہ سمیت پکڑنے میں کامیاب ہو گئی اور ان کے قبضہ سے تمام مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں لوٹی گئی نقدی ،موبائل فونز وغیرہ ،بر آمد کرنے کے علاوہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ رپیٹر ،پسٹل بھی بر آمد کر کے ملزمان ساجد ولد عبدالحق بھٹی سکنہ چک 437ای بی اویس احمد سکنہ بستی محمد پورہ گگو ،عمران ولد عبدالغفور انصاری سکنہ چک 445،عبدالرؤف انصاری سکنہ چک 445ای بی اور محمد مزمل ملاح سکنہ مجاہد کالونی کے خلاف تھانہ سٹی ،تھانہ ماڈل ٹاؤن اور تھانہ صدر بورے والا میں زیر دفعہ 395ت پ مقدمات درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق خطرناک ڈاکوؤں کا یہ گروہ عرصہ دراز سے بورے والا شہر ،دیہات کے علاوہ ضلع وہاڑی میں بھی سرگرم تھا اور اب تک ہونے والی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے بتایا جاتا ہے کہ ڈاکو جس مہران گاڑی پر وارداتیں کرتے تھے وہ ایک پولیس ملازم کی ملکیت تھی اور مسلم لیگ ن کے ایک کونسلر کے رینٹ اے کار سے ملزمان نے کرایہ پر حاصل کی تھی۔

گینگ گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر