پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مخصوص علاقوں پر نظریں‘ ملاوٹ مافیا پھر بے لگام

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مخصوص علاقوں پر نظریں‘ ملاوٹ مافیا پھر بے لگام

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی محدودکارروائیوں کے پیش نظر ملاوٹ مافیا کھل کھیلنے لگا ۔ بتایاگیاہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں اکا دکا کارروائیاں کی جا رہی ہیں جس کے باعث مضر صحت اشیا تیار و فروخت کرنے والوں سمیت ملاوٹ مافیا (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

کھل کھیل رہا ہے ۔ جگہ جگہ ہوٹلوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس کھانے پینے کی اشیا فروخت کی جا رہی ہیں مگر پنجاب فوڈ اتھارٹی بمشکل چند فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائی کرتی ہے ۔ فو ڈ اتھارٹی کی ٹیمو ں پریہ الزامات بھی عائدکئے جا رہے ہیں کہ مخصوص ایریاز اور پوائنٹس کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ہے حتیٰ کہ تکہ کباب وغیر ہ سڑک کے کنارے دھول اور مٹی میں سرعام تیار کئے جا رہے ہیں مگر فوڈ اتھارٹی کی گاڑیاں یہ سب دیکھتے ہوئے قریب سے گزر جاتی ہیں اور کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ۔ شہریوں نے فوڈ اتھارٹی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کانوٹس لیاجائے اور مضر صحت اشیا تیار و فروخت کرنے والوں سمیت ملاوٹ مافیا کو انجام تک پہنچایاجائے۔

مافیا بے لگا

مزید : ملتان صفحہ آخر