تھانوں میں درخواستیں‘ مقدمے‘ فیڈرل ریونیو الائنس کا مظاہرہ‘ روڈ بلاک‘ نعرے بازی

تھانوں میں درخواستیں‘ مقدمے‘ فیڈرل ریونیو الائنس کا مظاہرہ‘ روڈ بلاک‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر )ایف بی آر افسرون و ملازمین کے خلاف تھانہ بی زیڈ یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا‘ جس پر فیڈرل ریونیو الائنس کا احتجاجی مظاہرہ اور روڈ بلاک کردیاگیا۔ آر ٹی او ملتان کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے فیڈرل ریونیو الائنس کے صدر نوید اعوان‘سیکرٹری جنرل ارشد (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
خان ترین‘ وحید خان‘ رانا ارشاد‘ اشفاق بلوچ‘یوسف شاہ ’طاہر خاکوانی نے کہا کہ انسپکٹر ان لینڈ ریونیو نوید اصغر پہلے بھی عدالتوں اور مختلف تھانوں میں درخواستیں دے چکا جو کہ خارج ہوچکی ہیں اپنے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز ہوتے ہی وہ افسروں کو بلیک میل کرنا شروع کردیتا ہے‘ تھانہ بی زیڈ یو میں درج جھوٹی ایف آئی آر فوری خارج کی جائے سی پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او چہیلک نے موقع پر پہنچ کر مذاکرات کرکے احتجاج ختم کروایا بعد ازاں سی پی او نے آر ٹی او ملازمین کو ملاقات میں مقدمہ خارج کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ایس ایچ او بی زیڈ یو کو میرٹ پر تحقیقات کرنے کی ہدایت بھی کی۔
مظاہرہ