خواجہ غلام فریدکوریجہ کا دربار فریدؒ پر پابندیوں کیخلاف لانگ مارچ کا اشارہ

خواجہ غلام فریدکوریجہ کا دربار فریدؒ پر پابندیوں کیخلاف لانگ مارچ کا اشارہ

مٹھن کو ٹ ( نما ئندہ خصو صی ،نا مہ نگار ) سرائیکستان قومی اتحاد کے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

زیر اہتما م در با ر فرید ؒ پر پابندیوں کیخلا ف احتجا ج 163ویں ہفتے میں دا خل‘ سرائیکستان صو بہ محا ز کے چیئر مین و سر برا ہ ایس کیو آ ئی خواجہ غلام فرید کو ر یجہ کی قیا دت میں جمعہ نما زکے بعد دھر نا دیا گیا ‘اس دھر نے سے خطا ب کر تے ہو ئے خوا جہ غلام فرید کو ر یجہ نے کہا کہ الیکشن 2018مکمل کھلی دھا ند لی ہے اس سے بننے وا لی حکومت کا مینڈ یٹ نقلی ہے دھا ند لی سے انقلا ب نہیں لا ئے جا تے خرا بی لا ئی جا تی ہے سرا ئیکیو ں کی پا ر لیما نی نما ئندگی بغیر صو بہ کا کیس نہیں لڑ اجا سکتا جنو بی پنجا ب صو بہ کو مستر د کرتے ہیں سند ھ ،بلو چستا ن ، پنجاب کی طر ح 1973کے آ ئین کی مد سے صو بہ سرا ئیکستان کے علا وہ دوسرا کو ئی صو بہ قبول نہیں سرا ئیکیو ں کو پی ٹی آ ئی کی قیا دت سے زیا دہ امید یں وا بستہ نہیں کر نی چا ہیے جنو بی پنجاب صو بہ کے نا م پر سرا ئیکیو ں کی شنا خت نہیں مٹا نے دیں گے ڈیر ہ اسما عیل خان میں ٹا ر گٹ کلنگ اور سرا ئیکیو ں کا قتل عا م انتہا ئی قا بل مذ مت ہے مظلوم قو مو ں کا تحفظ نہیں کیا جا رہا سرا ئیکیو ں کے خو ن کی حکمرا نو ں کی نظر میں کو ئی قیمت نہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پا بند یو ں کے خلا ف در بار فرید ؒ احتجا ج جا ری رکھیں گے در بار فرید ؒ پر پا بند یا ں آ ئین پا کستان سے انحرا ف ہے پا بند یو ں کے خلا ف لانگ ما رچ کر سکتے ہیں لانگ مارچ کا رخ لا ہور اور اسلام آبا د کی طرف ہو گا اس دھرنے سے منظور حسین جتوئی، محمد خان در یشک سمیت سینکڑو ں کا ر کنو ں نے شر کت کی ۔

دھرنا

مزید : ملتان صفحہ آخر