مختلف علاقوں میں حادثات ،6افراد جاں بحق

مختلف علاقوں میں حادثات ،6افراد جاں بحق

ملتان‘ ساہوکا‘ چوک سرور شہید‘ خانیوال‘ خانقاہ شریف‘ ڈاہرانوالہ‘ جھوک اترا‘ لودھراں (وقائع نگار‘ نمائندگان) ملتان میں حسن (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

سوالی چوک اور باوا صفر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 6افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملتان سے وقائع نگار کے مطابق حسن سوالی چوک کے قریب موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے کے باعث 60سالہ شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ باوا صفرا روڈ پر بس کی ٹکر سے 70سالہ راہگیر اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ ٹریفک کے مختلف حادثات میں 11افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق حسن سوالی چوک کے قریب دو موٹرسائیکل آپس میں تیزرفتاری کے باعث ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 60سالہ فیروز حسین موقع پر جاں بحق اور شاہد و فضا زخمی ہوئے۔ اسی طرح باوا صفرا روڈ پر گزشتہ روز ایک تیزرفتار بس نے سڑک پر چلنے والے راہگیر 70سالہ خادم حسین کو کچل ڈالا جس کی وجہ سے اسکی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں بابر‘ حسن ‘ غفور‘ دانیال‘ مظفر‘ دانش‘ پروین‘ جبار‘ نادر‘ شریف اور عابد زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی نعشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ساہوکا ساہوکا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ساہوکا کے نواحی گاوں موضع کھوکھراں کا جواں سالہ لڑکا علی احمدولدفیاض احمد قوم چوھان کھادرنہر میں بھینسیں نہلانے ھوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق نعش کی تلاش جاری ۔تفصیل کے مطابق ساہوکا کے نواحی گاوں موضع کھوکھراں کا جواں سالہ لڑکا علی احمدولدفیاض احمد قوم چوھان کھادرنہر میں بھینسیں نہلانے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا اطلاع پرایس ایچ اوتھانہ ساہوکا محمداسلم خان ملغانی سی آئی اے انچارج عبد المجید جٹ اور انچارج ہومی سائیڈ سرکل بوریوالا سیدمنورحسین شاہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ آخری اطلاعات تک نعش کی تلاش جاری تھی ۔ چوک سرورشہید سے نمائند پاکستان‘ نا مہ نگارکے مطابق چک نمبر519/TDA کے رہائشی محمد عامر ولد محمد لطیف اپنی والدہ رشیداں بی بی اور رشتہ دار خورشیدہ بی بی کے ہمراہ چوک سرورشہید سے اپنے چک نمبر519/TDA سے چوک سرورشہید آرہے تھے۔ کہ اڈہ کمہار مائنر پرسامنے سے آنیوالی اچانک ایک تیز رفتار کار نمبر MLH-7084سے دوران کراسنگ ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں خورشیدہ بی بی زوجہ محمد حسین موقع پر جاں بحق ہوگئی ۔ موٹرسائیکل پر سوار دیگر میں محمد عامر جو کہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا اور اس کی والدہ رشیداں بی بی اور کارمیں سوار مزمل ولد محمد حسین چانڈیہ ساکن چک نمبر581/TDA شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتا ل ملتان بھجوادیا گیا۔جبکہ کارڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ خانیوال سے نما ئندہ پا کستان کے مطابق مر گی کا مریض نو جوان نہر میں ڈو ب کر جا بحق ۔تفصیل کے مطا بق نو احی علاقہ چک نمبر18/9Rکا رہا ئشی سرفراز ولد ظفر جو کہ مرگی کا مریض تھا اور پیروال کے قریب نہر میں نہا تے ہوئے ڈوب کر جا بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پو لیس تھا نہ صدر خا نیوال مو قع پر پہنچ گئے اور نعش کو تحویل میں لے کر ورثا کے حوالے کر دیا۔ خانقاہ شریف سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گھریلو ناچاقی پر 27سالہ تین بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی۔ گوٹھ محراب کی رہائشی شہناز بی بی جس کا خاوند لاہور روزگار کی غرض سے گیا ہوا تھا جس سے گزشتہ روز اس سے خرچہ مانگا جس پر اس نے شوہر سے دوہزار روپے بھجوا دیا خرچہ کم ملنے سے لبرداشتہ ہوکر شہناز بی بی نے رات کو جب سارے گھر والے سوئے ہوئے تھے تو اس وقت پھندا سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ آخری خبریں آنے تک پولیس نے لاش قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔ ڈاہرانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق چک 204 مراد میں 2کزن بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق، گھر میں کہرام مچ گیا، علاقہ کی فضاء سوگوار، 204 مراد کے قبرستان میں سپرد خاک۔ڈاہرانوالہ سے ملحقہ چک 204 مراد کے رہائشی 12 سالہ محمد ذیشان ولد نعیم اختر اور 14 سالہ محمد نعمان ولد شبیر حسین صبح نو بجے گھر والوں کو بتائے بغیر کھیلتے کودتے گاؤں سے قریبی تالاب میں نہانے چلے گئے اور ڈھوب گئے، دوپہر ایک بجے تک گھر واپس نہ آنے پر اہل خانہ نے تلاش شروع کر دی، مساجد میں اعلانات کروائے گئے اور پولیس کو اطلاع بھی دی گئی، سہ پہر 3 بجے دونوں بچوں کے کپڑے تالاب کے کنارے ملنے پر گاوں کے نوجوانوں نے تالاب کے گہرے پانی میں بچوں کی تلاش شروع کر دی، کافی محنت کے بعد بالآخر دونوں بچوں کی نعشیں مل گئیں جنہیں گاوں کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رسیوں کی مدد سے باہر نکال لیا، دونوں کزنز کی اچانک موت کی اطلاع والدین پر قیامت ڈھا گئی، گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقہ کی فضاء سوگوار ہوگئی، دونوں بچوں کو نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد چک 204 مراد کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جھوک اتراسے نمائندہ پاکستان کے مطابق جھوک اترا کی نواحی بستی چاہ دادی والا کا رہائشی محمد ممتاز بھٹہ نو تک محمید سے گھر آ رہا تھا کہ راستے میں بستی جراح کے مقام پر سڑک پر اچانک کتا آنے سے موٹر سائیکل کنٹرول نہ کر سکا ،موٹر سائیکل ،دو بچوں اور بیوی سمیت سائباں نہر میں جا گرا ۔اپنی مدد آپ کے تحت دو بچوں کو بچا سکا جبکہ اسکی بیوی کو ایک کلومیٹر آگے ریسکیو کر کے نکال لیا گیا ،جو ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئی۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اڈا باھمنی والا جلالپورروڈ پر پانی والے پمپ سے کرنٹ لگنے سے دو بچے جا ں بحق خاتون زخمی ر یسکیو ذ را ئع کے مطا بق اڈا باھمنی والا جلالپورروڈ پر پانی والے پمپ سے کرنٹ لگنے سے دو بچے جا ں بحق خاتون زخمی ہو گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی جاں بحق ھونے والے بچے رضوان ولد وقار، عمر 5سال اور رابعہ بی بی ولد وقار عمر 7 سال تھی جو کہ بہن بھائی تھے جبکہ بچوق ں کی وا لدہ ممتاز بی بی زوجہ نذر احمد عمر 60 سال ز خمی ہو گئی ۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر