لودھراں: 6ملزمان نے فائرنگ کرکے سبحان خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

لودھراں: 6ملزمان نے فائرنگ کرکے سبحان خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

لودھراں(نما ئند ہ پا کستا ن) تھانہ سٹی لودھراں کے علاقے موضع درگاہ پور کے رہائشی شاہد خان ولد سبحان خان نے پولیس کو بیان (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے تین دن قبل معمولی لڑائی جھگڑا ہوا تھا جس کا انہیں رنج تھا۔ جمعہ کے روز صبح9بجے کے قریب میرا بھائی اعجاز، پھوپھی زاد بھائی خادم حسین اور میرے والد سبحان خان، میرا چچا زاد بھائی محمد عاطف اور چچا محمد اسلم اکھٹے اپنی فصل کو نہر کا پانی لگارہے تھے کہ اچانک سعید خان اس کے بیٹے سجاد خان، اعجاز خان، شان خان، اظہر، مدنی آتشی اسلحہ سے مسلح ہوکر آگئے۔ آتے ہی سعید خان نے للکارا اور فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں میر والد سبحان خان، چچا اسلم خان اور چچا زاد بھائی محمد آصف گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ میرا والد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ میرا چچا اور کزن شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، سبحان خان کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 540/18بجرم 302/324,148,149درج کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔

قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر