عملہ صفائی غائب ،یونین کونسلوں میں جگہ جگہ گندگی، بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

عملہ صفائی غائب ،یونین کونسلوں میں جگہ جگہ گندگی، بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق پنجاب حکومت کی ناقص حکمت کے باعث کونسل کی یونین کونسلوں میں عملہ صفائی تعینات نہ ہونے کے باعث سڑکوں‘ گلیوں اور بازاروں میں کوڑا کے ڈھیر (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

لگ گئے۔ کوڑا کے ڈھیروں سے تعفن اٹھنے لگا۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کی سابق پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع کونسل کی دیہی یونین کونسلوں کیلئے صفائی کا نظام مرتب نہیں کیا جاسکا جس کے باعث یونین کونسل انتظامیہ‘ چیئرمین یونین کونسل کے فنڈز سے عملہ صفائی رکھنے پر مجبور ہوئے۔ یونین کونسلوں میں فنڈز ختم ہونے پر اکثر چیئرمینوں نے عملہ صفائی نکال دیا ہے جس پر گلیوں‘ بازاروں اور سڑکوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ یونین کونسل 77مظفرآباد شیرشاہ مرکزی شاہ میں بھی عملہ صفائی نہ ہونے کے باعث سڑکوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ شہری تعفن زدہ ماحول میں زندگی گزارنے پرمجبور ہوگئے ہیں۔ چیئرمین یونین کونسل 77عبدالمجید ماجد نے کہا ہے کہ صاف دیہات پروگرام کے تحت سینٹری ورکرز رکھے گئے تھے‘ بعدازاں یونین کونسل کے فنڈز سے عملہ صفائی کو ادائیگی کی جارہی تھی اب یونین کونسل کے پاس فنڈز ختم ہوگئے ہیں اور فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث صفائی کا کام مکمل طورپر رک گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فنڈز کے حصول کیلئے کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

ناقص حکمت عملی

مزید : ملتان صفحہ آخر