اینٹی کرپشن کاچھاپہ ‘پٹواری رنگے ہاتھوں گرفتار

اینٹی کرپشن کاچھاپہ ‘پٹواری رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)انٹی کرپشن کا چھاپہ،رشو ت لیتے ہوئے پٹواری رنگے ہاتھوں گرفتار،رقم برآمد،مقدمہ درج (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کرکے حوالات میں بندکردیا۔تفصیلات کے مطابق بستی کھوسہ کے رہائشی سجاد حُسین کھوسہ نے سرکل آفیسر ہیڈکواٹر ارشد خان رند کو درخواست دی کہ موضع بستی کھوسہ کا پٹواری احسان رقبہ کی فردملکیت کی نقول کیلئے 4 ہزار روپے بطور رشوت طلب کررہاہے جس پرسرکل آفیسر ارشد رند نے مجاہد اقبال،محرر ہیڈکوارٹر ساجد حُسین رمدانی کے ہمراہ ٹیم تیار کی اور جنرل بس سٹینڈ کے قریب احسان پٹواری کے دفتر میں چھاپہ مار کر 4 ہزار رقم برآمد کر لی اوراسے خلاف مقدمہ نمبر 11/18 بجرم انٹی کرپشن ایکٹ کے تحت درج کرکے گرفتا رکر لیا مزید تفتیش جاری ہے،ارشد رند نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رشوت خور کرپٹ آفیسران کی نشاندہی کریں،انہیں فوری طور پر گرفتا ر کریں گے۔

اینٹی کرپشن

مزید : ملتان صفحہ آخر