17اشیا ء کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اضافہ 7میں کمی اور 29میں استحکام :ادارہ شماریات

17اشیا ء کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اضافہ 7میں کمی اور 29میں استحکام :ادارہ ...

ملتان(نیوز رپورٹر )ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق9اگست 2018کو ختم ہونے والے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 4.38فیصد اضافہ ہوا ملک بھر سے53اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا 17اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘7کی قیمتوں میں کمی اور29اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک بھر میں ٹماٹر‘ ایل پی جی سلنڈر‘گوشت پلیٹ‘ ماچس‘دال پلیٹ‘گڑ‘ دال چنا‘صابن‘ سرخ مرچ پسی ہوئی‘چاول اری6‘دال مسور‘ آٹے کا تھیلا‘گندم‘ ادرک‘گھی پیکٹ اور چینی کی قیمت میں اضافہ چکن فارمی‘کیلا‘ پیاز‘آلو‘دال ماش‘دال مونگ اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں کمی چاول باسمتی ٹوٹا‘بریڈ پلین‘بڑا گوشت‘تازہ دودھ‘دہی‘ خشک دودھ‘کوکنگ آئل‘ گھی ٹن پیک‘نمک‘ چائے کی پتی‘سگریٹ‘ چائے کی پیالی‘شرٹ‘ لان پرنٹ سوٹ‘مردانہ و زنانہ جوتے‘بجلی و گیس چارجز‘مٹی کا تیل‘ جلانے کی لکڑی‘ پٹرول‘ ڈیزل‘ واشنگ سوپ اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ہفتہ وار رپورٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر