الیکٹرولائٹس میں خرابی ،صفدر کو مزید کچھ دن ہسپتال رکھنے کا فیصلہ

الیکٹرولائٹس میں خرابی ،صفدر کو مزید کچھ دن ہسپتال رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی ) پمزہسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ لیگی رہنما کیپٹن (ر)صفدر کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے کے باعث انہیں ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا،کیپٹن (ر)صفدر حلق خشک ہونے کے باعث صرف پانی پی رہے ہیں، جیل میں مسلسل تین روز تک بیمار رہنے سے کیپٹن صفدر کے الیکٹرولائیٹس میں خرابی پیدا ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے کیپٹن (ر)صفدر کا طبی معائنہ کیا اور گزشتہ روز کیے گئے تمام ٹیسٹ کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر کے مزید ٹیسٹ لیبارٹریز کو بھجوا دیئے گئے ہیں، ان کے اسٹنٹ کی صورتحال معلوم کرنے کے لئے دل کی ایکو اور ای سی جی بھی کی ہے جبکہ انکے معدے کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے، کیپٹن (ر)صفدر کو شوگر اور معدے کا مرض بھی لاحق ہے اس لئے انہوں نے گھر سے آیا ہوا کھانا بھی نہیں کھایا بلکہ حلق خشک ہونے کے باعث صرف پانی پی رہے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول