تاریخ میں پہلی بار5مریضوں کی اینجو پلاسٹی

تاریخ میں پہلی بار5مریضوں کی اینجو پلاسٹی

بہاول پور(بیورورپورٹ)بہاول وکٹوریہ ہسپتال کارڈیالوجی کمپلیکس میں بہاول پورکی میڈیکل تاریخ میں پہلی بار دل کے مریضوں کے مفت والو کھولنے کے آپریشن کئے گئے ۔گزشتہ روز 4 غریب مریضوں کے MITRAL VALVE کھولنے کے کامیاب آپریشن کئے گئے۔ذرائع کے مطابق (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

گزشتہ روز 5 سے زائد مریضوں کی مفت اینجوپلاسٹی(سٹنٹ)کی گئی اورتمام مریض صحت یاب ہیں زرائع کے مطابق اس سے قبل بہاول پورمیں اس قسم کی میڈیکل سہولت موجودنہ تھی اورمریضوں اینجوپلاسٹی اور دل کے والوکھولنے کیلئے لاہور‘کراچی‘ اسلام آباد کارخ کرناپڑتاتھاجس پرلاکھوں روپے کے اخراجات آتے تھے۔ بہاول پورکے شہریوں نے کہا کہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ‘ ایم ایس ڈاکٹر عزیزالرحمان‘ ایچ او ڈی کارڈیالوجی کمپیلکس پروفیسر ڈاکٹر بلال احسن قریشی‘ اسسٹنٹ پروفیسرکارڈیالوجی ڈا کٹر نعمان‘ سینئر رجسٹرار کارڈیالوجی ڈاکٹر منیر احمد صدیقی اورپوری کارڈیالوجی کمپلیکس کی ٹیم جن میں نرسز پیرامیڈکل سٹاف شامل ہیں مبارکباد کی مستحق ہے ۔

اینجو پلاسٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر