ٹانک مختلف تحصیلوں میں ڈینگی مچھروں کے حملہ میں اضافہ ،انتظامیہ خاموش

ٹانک مختلف تحصیلوں میں ڈینگی مچھروں کے حملہ میں اضافہ ،انتظامیہ خاموش

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ضلع جنوبی وزیرستان کے مختلف تحصیلوں میں لیشمینیا اور ڈینگی مچھروں کے حملے میں اضافہ محکمہ صحت خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان تحصیل لدھا،تیارزہ، سروکئی ،شکئی ،برمل اور توئے خلہ کے تحصیلوں میں ڈینگی اور لیشمنیا مچھر کے حملے میں تیزی ائی ہے مچھروں کی کاٹنے سے متعدد مرد، خواتین اور بچے متاثر ہوگیئے ہیں، محکمہ صحت کے عدم دلچسپی کیوجہ سے متاثرا خاندان مشکلات کا سامناہے متاثرہ خاندانوں کے مطابق پیچھلے دوسالوں سے مذکورہ بیماریوں کے حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے کسی قسم کی کمپین نہیں کیاگیاہے عوامی حلقوں نے الزام عائد کرتے ہوئے مقامی میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ تین سالوں سے محکمہ صحت نے علاقے میں نہ مچھرمار سپرے کیا ہے اور نہ مچھردانیاں کسی کو دی گئی ہے انھوں کہاکہ پیچھلے تین سالوں سے مسلسل مچھردانیاں صرف منظور نظر افراد کو دی جاتی ہے جس پر مقامی ضلعی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی ہے عوامی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ بیماریوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں اور ملی بھگت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کیجائیں

مزید : کراچی صفحہ اول