مردان میں معصوم بچی کے قتل میں ملوث قاتل گرفتار نہ ہوسکے

مردان میں معصوم بچی کے قتل میں ملوث قاتل گرفتار نہ ہوسکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ ) حسینہ قتل کیس چوتھے روز میں داخل ،ملزمان گرفتارنہ ہوسکے پولیس نے مزید 40مشتبیہ افراد کو حراست میں لے لیا تعداد45ہوگئی جبکہ پولیس نے سرچ اپریشن کا دائرہ چاردیہاتوں تک بڑھایادیا 300افراد کے ڈی این اے کے لئے خون کے نمونے حاصل کرلئے گئے تفتیش کے لئے ڈی پی او کی نگرانی میں دوالگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تخت بھائی کے علاقہ خادی کلے میں مفتی حبیب الرحمان کی 6سالہ کمسن بچی حسینہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے کے تیسرے روز بھی ملزمان گرفتارنہ ہوسکے پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مزید 40افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ جائے وقوعہ کے اردگرد چاردیہاتوں تک دائرہ بڑھاتے ہوئے 300افراد سے خون کے نمونے ڈی این اے کے لئے حاصل کرلئے گئے دریں اثناء ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود کی نگرانی میں دوالگ الگ تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں ایس پی اپریشن گل نواز خان اور ایس پی انوسٹی گیشن جانس خان بھی شامل ہیں تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے مزید شواہد کا جائزہ لیا ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمو دنے رابطے پر بتایاہے کہ بچی کے قتل کی تحقیقات ایک ہائی پروفائل کیس کے طور پر کی جارہی ہے اور واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ ملزمان تک پہنچنے کے لئے پولیس کوئی کوتاہی نہیں برتے گی کمسن بچی کے قاتلوں کو ہرحال میں قانون کی گرفت میں لایاجائے گا۔