سندھ میں حکومت سازی کا شیڈول جاری کردیا گیا

سندھ میں حکومت سازی کا شیڈول جاری کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں حکومت سازی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔سیکرٹری سند ھاسمبلی کے مطابق سندھ اسمبلی میں 13 اگست کو نو منتخب ارکان اسمبلی حلف لیں گے ۔15 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔اسی دن سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع اور ان کی اسکروٹنی مکمل ہوگی ۔ 16اگست کو قائد ایوان کا انتخاب ہوگا ۔وزیراعلی سندھ 16 اگست کی شام میں عہدے کا حلف لیں گے۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لئے درخواست حلف کے بعد دی جاسکے گی

مزید : کراچی صفحہ اول