تمام تر سہولت کاری کے باوجود لاڈلے کو سادہ اکثریت نہیں مل سکی: شاہد محمود خان

تمام تر سہولت کاری کے باوجود لاڈلے کو سادہ اکثریت نہیں مل سکی: شاہد محمود خان

ملتان (پ ر) سابق ممبر صوبائی اسمبلی شاہد محمود خان نے کہا ہے کہ ملک کو محاذ آرائی کی جانب لے جانے کی بجائے عمران خان اپنے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

قول کی پاسداری کرتے ہوئے تمام متنازعہ حلقے خود کھلوا دیں اور آغاز اپنے حلقے سے کرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واضح شواہد موجود ہیں انتخابات کو مینج کیا گیا اور مطلوبہ نتائج حاصل کئے گئے‘ اس لئے تمام سیاسی جماعتوں نے نتائج کو مسترد کردیا ہے۔ پورے ملک میں احتجاج ہوگا‘ جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ حقائق قوم کے سامنے لاکر رہیں گے۔ شاہد محمود خان نے کہا کہ تمام تر سہولت کاری کے باوجود لاڈلے کو سادہ اکثریت بھی نہ مل سکی۔ مطلوبہ تعداد پوری کرنے کیلئے نااہل ترین کو آزاد اراکین سے سودے بازی کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

شاہد محمود خان

مزید : ملتان صفحہ آخر