جشن آزادی‘ قومی پرچم ‘بیجز‘ جھنڈیاں اورچوڑیاں بازاروں میں دستیاب

جشن آزادی‘ قومی پرچم ‘بیجز‘ جھنڈیاں اورچوڑیاں بازاروں میں دستیاب

ملتان(نیوز رپورٹر )جشن آزادی میں صرف دو روز باقی‘تیاریاں زور پکڑ گئیں۔ بازارقومی پرچموں، بیجز، چوڑیوں اورجھنڈیوں (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

سے سج گئے ننھے خریداروں کا رش لگ گیاجبکہ خواتین کے بھی یوم آزادی کے لئے سلے سلائے سوٹوں کی بھاری کھیپ مارکیٹ میں پہنچ گئی ہے۔شہریوں کی بڑی تعداد قومی پرچموں، جھنڈیوں اوربیجز سمیت دیگر سجاوٹ کی اشیا خریدنے کے لیے زیادہ رخ اردو بازار کا کررہے ہیں۔ خریداروں میں بچے سب سے آگے ہیں جو اپنے والدین، بہن بھائیوں اوردیگر رشتہ داروں کے ہمراہ بازارجا کر من پسند خریداری کررہے ہیں۔شاہین مارکیٹ‘ حسین آگاہی سمیت دیگر بازاروں کے دکاندار بھی اپنے ننھے منے خریداروں سے بہت خوش دکھائی دیتے ہیں کیونکہ ایک جانب ان کا کاروبار خوب پھل پھول رہا ہے تو دوسری جانب بچوں کا جذبہ دیکھ کر بہت خوشی بھی ہورہی ہے۔

جشن آزادی

مزید : ملتان صفحہ آخر