کینٹ ریلوے سٹیشن پر پولیس ہیلپ سنٹر کا افتتاح

کینٹ ریلوے سٹیشن پر پولیس ہیلپ سنٹر کا افتتاح

ملتان(خصوصی رپورٹر)آئی جی ریلوے ڈاکٹر مجیب الرحمن نے گزشتہ روز (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

ملتان دورے کے دوران کینٹ سٹیشن پر اپ گریڈ ہونے والے پولیس ہیلپ سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس امیر محمد داؤد پوتا بھی ہمراہ تھے۔ ایس پی ریلوے شاہد نواز خان نے انہیں بریفنگ دی کہ ہیلپ سنٹر اپ گریڈ کروانے میں ڈی ایس ریلوے نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے بھرپور تعاون کیا۔ آئی جی ریلوے نے کہاکہ پولیس ہیلپ سنٹرون ونڈوکی طرح کام کرے گا۔ جہاں مسافروں کو فرسٹ ایڈ، وہیل چیئر کی فراہمی، گھر سے بھاگے، گمشدہ بچوں اور سامان کی معلومات فراہم کرنا ہے۔قبل ازیں انہوں نے ایس پی آفس میں پولیس افسران و ملازمین کے مسائل سنے اور انہیں موقعہ پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ایس پی آفس کے باہر ڈی ایس، ڈویژنل افسران اور پولیس ملازمین کے ساتھ مل کر شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ریلوے ملتان ڈویژن کے تھانوں، چوکیوں کی کارکردگی بارے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے ٹرین، مسافر اور ان کے سامان کی حفاظت اور حساس مقامات کی سکیورٹی پر زور دیا اور درمیانی شب جعفر ایکسپریس کے ذریعے لاہور واپس چلے گئے۔

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر